1 جون 2012
وقت اشاعت: 23:16
لاہور:مقابلے میں نوجوان ہلاک ڈکیت تھا،پولیس کا موقف
اے آر وائی - صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس ناکے پر نہ رکنے پر موٹر سائیکل رکشہ میں سوار مشکوک شخص پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ناکے پر اہلکاروں نے رکشہ سوار حیدر علی کو روکنے کی کوشش کی اس نے پولیس پر فائرکھول دیا پولیس کی جوابی فائرنگ سے حیدر جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والےکا تعلق وہاڑی سے ہے اور وہ ڈکیت تھا جس سے دو پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران پولیس ناکے پر فائرنگ سے ہلاکت کا یہ دوسرا واقع ہے۔