تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:40

لاہور: پٹری کے 50 ٹن مسروقہ ٹکڑے برآمد

اے آر وائی - ریلوے پٹری چوری اسکینڈل میں مصری شاہ لوہا گودام سے مزید پچاس ٹن پٹری کے ٹکڑے برآمد کر لیے گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق مصری شاہ لوہا گودام سے اب تک اٹھہتر ٹن مسروقہ ٹکڑے برآمد کیے جا چکے ہیں۔



ڈی آئی جی ریلوے منیر چشتی کے مطابق دو ملزما ن قاسم اور محمود کی گرفتاری کے بعد تین رکنی ٹیم جیکب آباد اور متعدد علاقوں سے چوری ہونے والی ریلوے پٹری کی برآمدگی کے لیے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ چوری ہونے والی پٹری کا وزن دو سے تین سو ٹن ہے جس کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.