تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:40

کوئٹہ ،ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ہڑتال

اے آر وائی - کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے۔ شہر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔



کوئٹہ میں ہڑتال کی اپیل ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے دی گئی ۔ شہر میں بازار اور کاروباری مراکز بند ہے، سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی کم ہے۔ ناخوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ایف سی بھی گشت کررہی ہے۔



ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مشتعل افراد نے مغربی بائی پاس پر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک بلاک کردی۔ ہزارہ برادری نے گزشتہ روز ہونے والی دہشت گردی کے خلاف چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.