2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:40
سکھر: بیٹی پیدا نہ ہونے پر شوہر کا بیوی پر تشدد
اے آر وائی - بیٹی پیدا کرنے پر شوہر نے بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا،ہاتھ توڑ دیا،شدید زخمی حالت میں اسپتال داخل۔
شکارپور کے علاقے الف شاہ پیر کی رہائشی مسماة صدیقہ مہر کو اس کے شوہر جاوید مہر نے بیٹی پیدا کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔جس سے خاتون کا ہاتھ ٹوٹ گیا بعدازاں اس کا شوہر اسے زخمی حالت میں اس کے میکے بشیر آباد میں چھوڑ کر چلاگیا۔
زخمی خاتون کو اہلخانہ نے زخمی حالت میں سول اسپتال سکھر میں داخل کردیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔