2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:40
کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ جاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ لیاری سے سنگین جرائم میں مطلوب تین ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ۔
گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے عقب میں واقع گراونڈ میں کرکٹ کھیلتے نوجوانوں کو نامعلوم کار سوار وں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے ایک نوجوان جان بحق اور تین زخمی ہوئے۔ کلفٹن شان چورنگی کے قریب انڈر پاس کے اوپر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کی زد میں اکر ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
اس کے علاوہ گلبہار، کورنگی اور سرجانی میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ لائنز ایریامیں فائرنگ کے نتیجے میں سنی تحریک کے دو کارکن جاں بحق ہو ئے لیاری میں بغدادی پولیس نے کارروائی کے دوران تین جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں گرفتار افراد کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ۔
دوسری جانب پٹیل پاڑہ میں ایک فلیٹ میں اگ لگنے سے جزوی نقصان ہوا علاقہ مکینوں نے بروقت اگ پر قابو پالیا۔ جوڑیا بازار میں پرانی بلڈنگ میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث اگ لکی جس پر قابو پالیا گیا۔