2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:40
بشیر قریشی کو سازش کے تحت قتل کیا گیا،چیئرمین جسقم
اے آر وائی - جئے سندھ قومی محاذ کے چیئر میں ریاض چانڈیو نے کہا ہے کہ بشیر قریشی کو سازش کے تحت قتل کیا گیاہے۔ ابتک جسم کے جزیو ں کے ابتدائی ٹیسٹ نہیں ہوئے ہیں ۔ سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریاض چانڈیو نے کہا کہ مشرف دور میں لوگوں کواغوا کیا گیااورپیپلز پارٹی کی حکومت میں سیاسی کارکنوں کو قتل کیا جا رہا ہے ۔ کراچی میں رواں سال میں پانچ سو سے زائد لوگ مارے جا چکے ہیں اور لیاری میں آپریشن کے نام پر لوگوں کو مارا جا رہا ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مختلف معاملات پر جوڈیشل کمیشن بنے مگر نتائج سامنے نہیں آئے۔