تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:41

سکھر:سیشن جج کے حکم پر پنوعاقل کے بھٹے سے 4افراد بازیاب

اے آر وائی - سیشن جج کے حکم پر پنوعاقل کے ایک بھٹہ پر چھاپہ،چھ ماہ سے یرغمال بنائے گئے چار افراد کو بازیاب کراکے کورٹ میں پیش کردیاگیا۔



تعلقہ ٹھل کے رہائشی مسماة عائشہ مہر اور اسکے شوہر علی گوہر مہر کو ایک بھٹہ مالک عبدالمجید سمیجو نے پچھلے چھ ماہ سے اپنے بھٹہ پر یرغمال بنا کر رکھا تھا۔



مذکورہ خاندان نے جب تنخواہ کا مطالبہ کیا اور نہ دینے پر جانے کی کوشش کی تو بھٹہ مالک نے انہیں بچوں سمیت رسیوں سے باندھ کر بھٹہ میں بند کردیاگیا۔جہاں سے خاتون کے شوہر علی گوہر نے فرار ہوکر سیشن کورٹ میں پٹیشن داخل کرائی جس پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یرغمالیوں کو بازیاب کراکے کورٹ میں پیش کرکے بیان ریکارڈ کروایا جبکہ کیس 18اپریل تک ملتوی کردیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.