تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:41

لاہور ہائیکورٹ:ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال،پنجاب حکومت کو نوٹس

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب سے تئیس اپریل کو رپورٹ طلب کرلی۔



جسٹس عمر عطا بندیال کی عدالت کو بتایا گیا ینگ ڈاکٹرز تبادلوں کے خلاف ہڑتال پر ہیں۔ لاہور کے اہم اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردی گئی ہیں۔ جس سے مریض پریشان ہو رہے ہیں۔ یہ ہڑتال سپریم کورٹ کے احکامات اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔



عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب اور ڈی جی ہیلتھ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تئیس اپریل کو رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت دوسرا بنچ کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.