تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:41

لیاری پولیس مقابلہ ،رپورٹ ازسر نو جمع کرانے کی ہدایت

اے آر وائی - کراچی پولیس نے سخی اللہ عرف ثاقب مبینہ پولیس مقابلے کی رپورٹ جمع کرادی جسے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نامکمل قرار دیتے ہوئے رپورٹ دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔



پولیس نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے سخی اللہ عرف ثاقب اصلی مقابلے میں ہلاک ہوا۔ اس کے ساتھی صدام کو گرفتار کرلیا۔ جس نے عدالت میں اپنا بیان بھی قلم بند کرادیاہے۔ ملزم سخی کے ورثاء کے الزامات حقائق پر مبنی نہیں۔ سخی اللہ کے ورثاء نے مطالبہ کیا تھا نبیل گبول اور چوہدری اسلم کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.