تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:41

کوئٹہ : ٹارگٹ کلنگ جاری، فائرنگ سے شہری جاں بحق

اے آر وائی - کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نہ رک سکے۔ شہر کے وسطی علاقے کواری روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ مقتول سلمان ٹائر شاپ پر بیٹھا تھا۔ دوسرے واقعے ہزارہ ٹاؤن سے چار سواریوں کو لیکر شہر آنے والی ٹیکسی پراسپنی روڈ پرنامعلوم افراد نے فائر کھول دیا تاہم گاڑی میں سوار چار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔



فائرنگ کے بعد ڈرائیور نے گاڑی گلستان روڈ پہنچادی ،دونوں واقعات کے بعد مشتعل افراد نے مشن روڈ اور میزان چوک پر ہوائی فائرنگ کی جس سے قرب وجوار کی دوکانیں آنافانا بند ہوگئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.