تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:41

کراچی سمیت سندھ کی چار جیلوں کو حساس قرار دے دیا گیا

اے آر وائی - بنوں جیل پر حملے کے بعد کراچی سمیت سندھ کی چار جیلوں کو حساس قرار دے دیا گیا۔ بنوں جیل پر طالبان کے حملے اور قیدیوں کو چھڑا کر لے جانے کے واقعے کے بعد ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سندھ کی جیلوں کو بھی حساس قرار دیاگیا ہے جن میں سکھر ، ملیر، حیدرآباد اورلانڈھی جیل شامل ہیں ۔



صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات ایاز سومرو کا کہناہے کہ ان جیلوں پر اضافی سکیورٹی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ان کا کہناتھا کہ سندھ کی ستائیس جیلوں میں ہزار سے زائد خطرناک قیدی موجود ہیں ،سینٹرل جیل کراچی ، ملیر اور حیدرآباد میں بھی خطرناک قیدی ہیں

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.