تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:41

ڈیرہ مرادجمالی:ریلوے اراضی خالی کرانے پر مکینوں کا احتجاج

اے آر وائی - ڈیرہ مراد جمالی میں بھی ریلوے کی اراضی پر تجاوزات کیخلاف آپریشن پر قابضین احتجاج کرتے نظر آر ہے ہیں۔ مکینوں نے دھرنا دیکر ٹریک بند کر دیا۔ کئی گھنٹے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہی۔ ریلوے انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے کئی مکان منہدم کر دیے۔



ریلوے اراضی پر تجاوزات کے خلاف منگل کو بھی آپریشن کیا جائے گا۔ مکانات منہدم کیے جانے کے خلاف مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔ ان کا موقف ہے کہ وہ طویل عرصے سے علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔ اب کہاں جائیں۔ سرکار ان کے سروں سے چھت نہ چھینے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.