تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:41

لاڑکانہ:لوڈ شیڈنگ میں جلتی موم بتی نے قیامت ڈھا دی

اے آر وائی - لاڑکانہ میں لوڈ شیڈنگ کے دوران جلائی گئی موم بتی سے گھر میں آگ لگ گئی۔ جڑواں شیر خوار بچوں میں سے ایک جاں بحق اور دوسرا موت کی دہلیز پر پہنچ گیا۔ یہ المناک واقعہ لاڑکانہ میرو خان چوک کے قریب پیش آیا۔ گزشتہ رات علاقے میں لوڈ شیڈنگ ہوئی تو بچوں کی والدہ نے چارپائی کے سرہانے جلتی موم بتی رکھ دی۔



آگ نے بستر کو لپیٹ میں لے لیا۔ جس سے چھ ماہ کے جڑواں بچے بری طرح جل گئے۔ ایک بچہ گھر میں ہی چل بسا۔ ڈاکٹروں کے مطابق دوسرے بچے کے بچنے کی کوئی خاص امید نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.