تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:41

لودھراں : بجلی کے ستائے بپھر گئے، واپڈا آفس کا گھیراؤ

اے آر وائی - لودھراں میں بجلی کو طویل ترین لوڈ شیڈنگ اور ٹیوب ویل صارفین کو زائد بلنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے واپڈا آفس کا گھیراؤ کرلیا۔ دوران احتجاج مظاہرین نے نعرے بازی کی۔ مظاہرین کے مطابق ٹیوب ویل صارفین کو اضافی یونٹس ڈال کر زائد بل بھیجے جارہے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر بل ادا کرنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے۔



مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صرف استعمال شدہ یونٹس کے مطابق بل بھیجا جائے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.