2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:41
کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی ناپید ، عوام سراپا احتجاج
اے آر وائی - دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر لوڈشیڈنگ کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی ناپید ہو گیا جس کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں ۔ دھا بیجی پمپنگ اسٹیشن پر بائیسویں روزبھی لو ڈ شیڈنگ جا ری رہی جس کے باعث شہر کو بیس کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے ۔
نیو کراچی،کورنگی،شاہ فیصل کالونی، نارتھ کراچی بلال ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کئی دن سے پانی غائب ہے اور عوام سراپا احتجاج ہیں۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق شہر کو بیس کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے ۔ معاہدے کے تحت کراچی واٹر بورڈ کی تنصیبات کو بجلی کی فراہمی بند نہیں کی جا سکتی ہے ۔