تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:41

لیاری پھرفائرنگ کی زدمیں،خاتون،2بچیوں سمیت4افرادزخمی

اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری میں ایک بار پھر پولیس اور جرائم پیشہ افراد میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ گولیوں کی زد میں آکر دو بچیوں اور خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔



پولیس کی بھاری نفری نے لیاری کے علاقے سنگولین میں داخل ہونے کی کوشش کی تو نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی بکتر بند گاڑیوں پر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ واقعے کے بعد لیاری کے علاقوں آٹھ چوک ، چھٹ پٹ مارکیٹ ، چاکیواڑہ ، بغدادی ، کلاکوٹ اور دیگر علاقوں میں زبردست فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا اور پولیس کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا۔



دو طرفہ فائرنگ کے باعث دو بچیوں اور ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔لیاری میں صورتحال کشیدہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.