تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:42

ٹنڈوآدم:صوبائی وزیرجام مددعلی کامینجراہلیہ اور بیٹی سمیت قتل

اے آر وائی - ٹنڈوآدم علاقے جام نوازعلی میں صوبائی وزیر جام مدد علی کے مئنیجر عبداللہ بھنبھرو کو اہلیہ اور بیٹی سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔



ملزمان گاؤں عبداللہ بھنبھرو میں عبداللہ بھنبھرو کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں اہلیہ مسمات بچائی اور پانچ سالہ بیٹی جمیلہ سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ جائے واردات پر پانچ افراد کے پاؤں کے نشانات ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔



واقعے کی اطلاع پر صوبائی وزیرجام مدد علی کے بھائی جام شبیر کراچی سے پہنچ گئے ہیں۔ واقعے پر علاقے میں غم و غصے کی لہر چھاگئی ہے۔ پولیس اور دیہاتیوں نے ملزمان کا تعاقت شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.