تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:42

حیدرآباد: شہر کے مختلف علاقوں میں مضر صحت پانی کی فراہمی

اے آر وائی - حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں واسا کی جانب سے مضر صحت پانی کی فراہمی کے بعد شہر میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وباء پھیل گئی۔



حیدرآباد کے مختلف علاقوں لطیف آباد، قاسم آباد، پھلیلی، پریٹ آباد، پنجرہ پول، گئوشالہ، رشی گھاٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے مضر صحت پانی کی فراہمی جاری ہے جس کے باعث شہر میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وباء پھیل گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 601 سے زائد مریضوں کو سرکاری ونجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔



ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہری گیسٹرو اور ڈائریا کے امراض سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی کو ابال کر استعمال کریں، دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں واسا کی جانب سے پانی کی فراہمی بھی معطل ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.