تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:42

کراچی:ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ کی فوٹیج اے آروائی کو موصول

اے آر وائی - کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی کو مل گئی۔ کیپری سینیما کے سامنے دو موٹر سائکلوں پر سوار چارافراد جو فائرنگ کررہے تھے فوٹیج میں دیکھے جا سکتے ہیں۔



حملہ آور ایک موٹر سائکل سوار کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔ حملہ آوروں کی فائرنگ کی آواز سن کر قریب میں موجود تین پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی مگر اطراف لوگ موجود ہونے کی وجہ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک عورت سمیت کئی راہ گیر زخمی ہوگئے اور ایک راہ گیر ہلاک ہوگیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.