2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:42
حیدرآباد:مضر صحت پانی کی فراہمی، وبائی امراض پھوٹ پڑے
اے آر وائی - حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں مضر صحت پانی کی فراہمی کے نتیجے میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وباء پھیل گئی۔ حیدرآباد کے مختلف علاقوں لطیف آباد، قاسم آباد، پھلیلی، پریٹ آباد، پنجرہ پول، گئوشالہ، رشی گھاٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں واسا گزشتہ کئی روز سے مضر صحت پانی سپلائی کررہا ہے۔ جس کے باعث شہر میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وباء پھیل گئی ہے۔
چوبیس گھنٹوں میں چھ سو سے زائد مریضوں کو سرکاری و نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ جن میں اکثریت بچوں کی ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہری گیسٹرو اور ڈائریا سے بچنے پانی ابال کر پئیں۔ واسا نے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل کررکھی، شہریوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔