2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:42
خانیوال :12سالہ لڑکی کی رخصتی کیلئے سسرالیوں کا گھر پر دھاوا
اے آر وائی - خانیوال میں چھٹی جماعت کی طالبہ کا نکاح پڑھا دیا گیا۔ رخصتی کے لیے سسرالیوں نے لڑکی کے گھر دھاوا بول دیا ۔متاثرہ لڑکی نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پرانا خانیوال کے رہائشی امتیاز حسین کی بارہ سالہ بیٹی مہوش کا نکاح پندرہ سالہ شہباز سے کردیاگیا ۔ کم عمر مہوش کی رخصتی کے لیے سسرالیوں نے ان کے گھر پر دھاوا بول دیا لڑکی کوزبردستی لیجانے کی کوشش کی۔ تاہم دولہا اوراس کے ساتھی رشتہ دار میڈیا ٹیم کو دیکھ کر بھاگ گئے ۔ متاثرہ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ انھیں لالچ دے کر نکاح پڑھایا گیا۔ دوسری جانب کم عمر ی میں نکاح ہونے پر لڑکی نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔