2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:42
کراچی میں مزید 4افراد قتل، ہلاکتیں 10ہوگئیں
اے آر وائی - کراچی میں مزید چار افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس ہوگئی ہے۔
نارتھ ناظم آباد کے علاقے لنڈی کوتل چورنگی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ جس کے بعد شہر میں ہلاک کئے گئے افراد کی تعداد دس ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے نارتھ ناظم آباد میں ہی قلندریہ چوک پر فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا گیا۔ اے این پی کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں ان کےکارکن تھے۔
نارتھ ناظم آباد میں ہی بورڈ آفس کے قریب فائرنگ کرکے جناح پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کے وائس پرنسپل عمران زیدی کو قتل کردیا گیا۔ سائٹ کے علاقے میں ایک فیکٹری کے گارڈ کو ڈنڈے مارکر ہلاک کیا گیا جبکہ فیروز آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون ہلاک اور اس کا شوہر زخمی ہوگیا۔
اس سے پہلے ال آصف اسکوائر کے کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا گیا۔ شیرشاہ سے ایک شخص کی لاش ملی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔