تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:43

سپریم کورٹ میں رنکل کماری کیس کا فیصلہ آج متوقع

اے آر وائی - سپریم کورٹ میں رنکل کماری کیس کا فیصلہ آج متوقع ہے۔ جس کے باعث ضلع گھوٹکی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ کئی علاقوں کو عام افراد کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔



ضلع کے دو شہروں ڈہرکی اور میرپور ماتھیلو کو انتہائی حساس قرار دیکر رینجرز اور پولیس کی دو سو چوکیاں قائم کر کے ایک ہزار پولیس اہلکاروں اور پانچ سو کمانڈوزکو تعینات کیا گیا ہے۔ رینجرز اور پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا ۔



ضلع بھر میں دس روز کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ اور مذہبی مقامات پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے ۔ شہروں میں آنے جانے والوں کو تلاشی لی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.