2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:43
کراچی میں دہشتگردی، ہلاک ہونے والوں کی تعداد9ہوگئی
اے آر وائی - کراچی میں قاتلوں نے مزید نو افراد کی جان لے لی۔ پہاڑ گنج میں تین افراد کی ہلاکت کے خلاف مشتعل افراد نے احتجاج کیا اور ٹائر جلاکر سڑک بلاک کر دی۔
قلندریہ چوک پر فانرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے خلاف پہاڑ گنج پر احتجاج کیا گیا۔ مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا۔ جس سے ٹریفک معطل ہوگیا۔ ساٹ قتل و غارت گری کی تازہ لہر کے دوران نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل سے تشدد زدہ دو لاشیں اور عائشہ منزل سے بوری بند لاش ملی۔
پی ای سی ایچ ایس میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے خاتون کو ہلاک اور اس کے شوہر کو زخمی کردیا۔ سائٹ میں چوکیدار کو ڈنڈوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔
میٹرک بورڈ آفس کے قریب جناح پولی ٹیکنک کالج کے وائس پرنسپل اور پہاڑ گنج کے علاقے میں باپ بیٹے سمیت تین افرادکو نشانہ بنایا گیا۔ ڈینٹل کالج کے قریب ٹوکے اسٹاپ اور جوہر چورنگی پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔