2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:43
سپریم کورٹ:مذہب تبدیل کرنیوالی خواتین جہاں چاہیں رہ سکتی ہیں
اے آر وائی - سپریم کورٹ نے ہندو لڑکیوں کا مذہب جبری تبدیل کرانے سے متعلق رنکل کماری کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ جیس میں کہا گیا ہے کہ رنکل کماری ، ڈاکٹر لتا، آشاکماری اپنی مرضی سے جہاں چاہیں رہ سکتی ہیں۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ اگرلڑکیوں کو کُچھ ہوا تو اس کی ذمہ دا ر سندھ پولیس ہوگی ۔۔ دوسر جانب لڑکیوں کے والدین نے عدالت عظمی کے فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ان کی کہنا تھا کہ لڑکیوں کی مرضی معلوم کرنے کیلئے اُن کا بیان کھُلی عدالت میں ہونا چاہیئے تھا۔ بجائے اس کے کہ وہ رجسٹرار کے پاس بند کمرے میں اپنا بیان ریکارڈ کراتیں ۔
لڑکیوں کے اہل خانہ نے حکومت میں موجود اقلیتوں کے نمائندوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی نشستوں سے مستعفی ہو جائیں رنکل کماری کا تعلق میر پور ماتھیلو ، ڈاکٹر لتا کا کراچی اور آشا کا تعلق میرپور خاص سے ہے۔ لڑکیوں کے والدین اور قریبی عزیزوں کا کہنا تھا۔