تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:43

کراچی: متوقع طوفانی بارش کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ

اے آر وائی - کراچی میں متوقع طوفانی بارش کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ اور پانچوں ڈی ایم سیز میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے امدادروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔



کمشنر کراچی روشن علی شیخ کے مطابق متوقع بارش کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کے عملے کو فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام ڈپٹی کمشنرزکو ہدایت جاری کی ہیں وہ اپنے اضلاع میں کنٹرول رومز فعال بنائیں۔ کمشنر کراچی نے عوام سے اپیل کی ہے ممکنہ طوفانی بارش کے دوران عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اور ٹریفک وارڈنز کے ساتھ مکمل اور بھرپور تعاون کریں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.