تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:43

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 10 افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں آج فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ لیاقت آباد 8 نمبر میں سینیٹری کی دوکان پر بیٹھے ہوئے بیس سالہ نوجوان ریحان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔ سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر سے 37 سالہ یاسمین بی بی کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا۔



شارع نورجہاں کے علاقے میں ہوٹل پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں واقع ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کی جس سے لطیف اور صنوبر نامی دو افراد ہلاک ہوئے۔ عثمان آباد میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ، عزیر آباد کے علاقے سے بوری بند لاش ملی جس کی شناخت امان بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.