تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:43

کمشنراور ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات طے کرنے کیلئے کمیٹی قائم

اے آر وائی - وزیراعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ نے 1979 کے بلدیاتی نظام میں کمشنراور ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات طے کرنے کیلئے نو رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، مختلف محکموں کے سیکریٹریز ، صوبے کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی ۔



اجلاس میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی ، اوراختیارات، کمشنر اور ڈپٹی کمشنرکے اختیارات طے کرنے کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے ارکان میں وزیرقانون ایاز سومرو، وزیر بلدیات آغا سراج درانی، ایم کیو ایم کے دوارکان ، مسلم لیگ فنکشنل کے ایک رکن، چیف سیکریٹری، سیکریٹری قانون ، بلدیات، خزانہ، شامل ہونگے کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی سفارشات طے کرکے وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.