2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:43
خانیوال: تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2 بچے ہلاک 5 زخمی
اے آر وائی - خانیوال میں روڈ کراس کرتے بچوں کو تیز رفتار شہہ زور ٹرک نے روند ڈالا دو بچے ہلاک جبکہ پانچ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ قاسم باغ کے قریب واقع اقصی ماڈل سکول سے چھٹی کے بعد روڈ کراس کرتے ہوئے بچوں کو تیز رفتات شہہ زور ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے دو بچے اسامہ عبدالقیوم اور شان علی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ بچوں فرید ، ریحان، مشتاق، سعد اور انیلہ کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جہاں پر ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ بچوں کے علاج معالجہ میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔