تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:43

یہ وقت الزام تراشیوں کا نہیں اتحاد کا ہے،شازیہ مری

اے آر وائی - صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ یہ وقت الزام تراشیوں کا نہیں اتحاد کا ہے جو لوگ کہتے ہیں ان کی ترجیحات لیپ ٹاپ ہے وہ بتائیں کہ انہوں نے معاشرے کو بندوق کلچرل کیو ں دیا۔



سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب میں شازیہ مری نے کہا کہ نواز شریف جیسے لوگ جنرل ضیاء الحق کی سوچ سے متاثر ہیں اور انہوں نے ہمیشہ لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔ شازیہ مری نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے فلاحی کاموں میں انتھک خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ یوسف لاکھانی اور ان کی ٹیم نے مشکل حالات کے باوجود جس طرح سیلاب متاثرین کی مدد کی وہ قابل قدر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.