تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:44

کراچی:ٹارگٹ کلنگ ،تشددکےواقعات میں 12افرادجاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں آج صبح سےاب تک ٹارگٹ کلنگ اورتشدد کے واقعات میں خاتون سمیت بارہ افراد جاں بحق ہوگئے ۔

کراچی میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کےلیےڈبل سواری پرپابندی عائد کی مگراس کےباوجود بدامنی کی لہرہے کہ تھمنےکانام نہیں لیتی۔ ٹارگٹ کلنگ اورپرتشددواقعات کاسلسلہ مسلسل جاری ہے۔



نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں واقع ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے لطیف اور صنوبر نامی دو افراد کوموت کےگھاٹ اتاردیا ۔ ایک شخص کو عثمان آباد میں فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ۔ لیاقت آبادآٹھ نمبر میں سینیٹری کی دوکان پر بیٹھے ہوئے بیس سالہ نوجوان ریحان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔ سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر سے سینتیس سالہ یاسمین بی بی کی لاش ملی ہےجسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا ۔ جبکہ عزیر آباد کے علاقے سے بوری بند لاش ملی جس کی شناخت امان بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.