تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:44

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ،شہری سڑکوں پرنکل آئے

اے آر وائی - بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے اور مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔



لاہور کے مختلف علاقوں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ڈبل سورس کنکشن کے باوجود پنجاب یونیورسٹی میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس سے طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے۔



ادھر سیالکوٹ میں بھی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ پریشان شہری احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردی۔ بجلی کی بندش سے پریشان ملتان کے شہریوں نے بھی احتجاجی مظاہرے کئے اور واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کرلیا۔ جہلم میں بھی شہریوں نے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیا۔ شہر کے تاجروں کی تنظیم کی طرف سے اتوار کو لوڈشیڈنگ کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔



کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی چار سے چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہےجس کے باعث میٹرک کاامتحان دینے والے طلبہ پریشان ہیں،ذرائع کے مطابق تربیلاڈیم ،منگلا ڈیم اورغازی بروتھا ہائیڈروپاور پروجیکٹ سے ساڑھے چھ ہزار میگا واٹ کے بجائے صرف اٹھائیس سو میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.