2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:44
ینگ ڈاکٹرز ہڑتال:پولیس کے ڈاکٹرزنےمریضوں کاعلاج شروع کردیا
اے آر وائی - ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کو لاہور میں پہلی ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ پنجاب پولیس کےڈاکٹروں نےگنگا رام اسپتال میں مریضوں کاعلاج شروع کردیا ہے۔
گنگارام اسپتال میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر پولیس ڈاکٹر مریضوں کو آؤٹ ڈور میں طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔حکومت اورینگ ڈاکٹروں کےدرمیان آج مذاکرات کےدودور ہوں گے،جس میں ڈاکٹروں کےتبادلے کےبعدپیداصورتحال پرغور کیاجائےگا۔
مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کی صورت میں ینگ ڈاکٹرز آئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کریں گے ،حکومت بھی وزیر قانون کے مذاکرات کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔