تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:44

پیپلز پارٹی کی حکومت ناکام ہو گئی ہے،ماروی میمن

اے آر وائی - مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت یکسر ناکام ہوچکی ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کےواقعات کا سنجیدگی سےنوٹس لیں



کوئٹہ پہنچنے پراے آروائی نیوز سےگفتگو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ اور ہزارہ کمیونٹی کےافراد کے قتل عام پرافسوس ہے اوروہ متاثرہ خاندانوں کےغم میں برابر کے شریک ہیں۔



ماروی میمن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن وامان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن وہ اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہے ،انہوں نےکہاکہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کوسب جانتےہیں مگرحکومت نے آنکھیں بندکی ہوئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.