تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:44

بجلی کا بحران :شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز

اے آر وائی - گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ بجلی کا بحران بھی شدید ہورہا ہے۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔



بڑے شہروں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹہ جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا۔ آئی پی پیز اور تھرمل پاور ہاؤسز کو تیل کی فراہمی بہتر نہ ہوئی تو شارٹ فال میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ لوڈشیڈنگ کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔



ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مشتعل مظاہرین نے کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس روک لی، عارف والا، پاکپتن، گوجرہ، ساہیوال اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.