2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:45
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ موسم کامزہ لینے کے لیے بڑی تعداد میں شہری ساحل سمندر پر پہنچ گئے۔ محمکہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پشگوئی کی ہے۔
موسم خوشگوارہوتے ہی من چلے موٹر سائیکلیں لیکر سڑکوں پر آگئے لیکن پھسلن کی وجہ سے کئی حادثات بھی سامنے آئے۔ ساحل سمندر پر آنے والے شہریوں نے بارش اور ساحل کی تیز ہواوٴں کا لطف اٹھایا۔ ماہی گیروں کو تیز بارش کے امکان کے سبب کھلے سمندر پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش ہوگی۔