تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:45

کراچی: فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں دو افرد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں آج فائرنگ اور تشدد کے دو واقعات میں دوافرد جاں بحق ہوئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن بخاری کالونی میں ڈینٹنگ کے دکان پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکلوں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورایک زخمی ہوا۔



فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وہراس اور دکانیں و کاروبار بند ہوگیا۔ نیو کراچی ، لانڈھی اور قائد آباد میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔ ڈیفنس خیابان شمشیر سے مقامی اخبار کے ایڈیٹر کی لاش ملی جنہیں تشدد کے بعد گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.