2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:45
گوجرانوالہ :غیرقانونی طور پر زیر حراست پانچ نوجوان بازیاب
اے آر وائی - سیشن جج گوجرانوالہ کے حکم پر بیلف نے تھانہ کینٹ کے علاقے میں پولیس کے نجی ٹارچر سیل سے غیر قانونی طور پر زیر حراست پانچ نوجوانوں کو بازیاب کرا لیا۔
بازیاب ہونے والوں میں ارشد نامی شخص کے جسم پر پولیس گرم راڈوں سے تشدد کیا، الٹا لٹکایا وحشیانہ چھترول کر کے چلنے پھرنے سے معذور کر دیا۔ا رشد کی بیوی کا کہنا کے اس کے شوہر پر سب انسپکٹر عمران نے چوری کا جھوٹا مقدمہ بنایا اور رہائی کے عوض تیس ہزار روپے رشوت طلب کی۔ رشوت نہ دینے پر ارشد پر بدترین تشدد کیا گیا۔ دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ ملزمان باقاعدہ گرفتار تھے اور انہیں کسی ٹارچر سیل میں نہیں رکھا گیا۔