2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:46
کراچی بدامنی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں داخل
اے آر وائی - کراچی میں بدامنی کے واقعات پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سندھ ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کردی جس میں دہشت گردی کی وجہ سیاسی سے زیادہ لسانی قرار دی گئی ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے کراچی میں حالیہ قتل و غارت گری پرنوٹس لیا تھاجس پر آج آئی جی سندھ اورڈی جی رینجرز نے رپورٹ جمع کرادیں۔
رپورٹ کے مطابق منگل اٹھارہ اپریل کو سولہ نہیں چودہ افراد قتل ہوئے جس کی وجہ سیاسی سے زیادہ کراچی کی لسانی پیچیدگیاں ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور رینجرز امن قائم کرنے کے لئیاقدامات کر رہے ہیں۔ تین سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سیتفتیش جاری ہے۔