تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:46

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں آج فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔اورنگی ٹاون کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ میں کے ایم سی ڈسپنسری کے قریب فائرنگ سے یعقوب نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔اورنگی ٹاوٴن ساڑھے گیارہ میں بروہی ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پینتیس سالہ شخص مختیار جاں بحق ہوگیا۔



رنچھوڑ لائن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بائیس سالہ شعیب جاں بحق ہوا۔ نارتھ کراچی میں نامعلوم افراد نے چھری کے وار کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.