2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:46
کراچی: رینجرز اور پولیس کے ٹارگیٹڈ آپریشن،19 افراد زیرحراست
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے ٹارگیٹڈ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 19مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق ملزمان کے قبضے سے 12مختلف اقسام کے ہتھیار جن میں دستی بم، کلاشنکوف، ریپیٹر، پسٹل اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمدکرلی گئیں۔
جن علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں ان میں عبداللہ چورنگی، نارتھ ناظم آباد ٹاون، سنی آرکیڈ، گلشن اقبال ٹاون بخاری کالونی، اورنگی، جونیجو کالونی، جمشید ٹاون اور صدر ٹاون شامل ہیں۔