تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:46

کراچی: ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، دس افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں جمعرا ت کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ جس کے نتیجے میں اب تک دس افراد مار ے جاچُکے ہیں۔ جس میں سے چھ اورنگی ٹاون کے مختلف علاقوں میں مارے گئے ہیں۔



اورنگی ٹاون کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ میں کے ایم سی ڈسپنسری کے قریب یعقو ب نامی شخص مارا گیا ۔اورنگی ٹاون ساڑھے گیارہ ہی میں بروہی ہوٹل کے قریب بنا نشانہ 35سالہ مختار ۔ اس کے بعد سفاک قاتلوں نے یکے بعد دیگر ے اورنگی ٹاون ہی میں تین اور گھروں کے چراغ بجھائے ۔



رنچھوڑ لائن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےمارا گیا بائیس سالہ شعیب اور پھر میمن گوٹھ میں ہوا ایک قتل اور سبزی منڈی سے ملی ایک لاش مارا گیا ایک بے گنُاہ کو تین ہٹی کے علاقے میں ۔ فریئر میں بھی ہوا ایک قتل مگر پولیس کہتی ہے یہ قتل ذاتی جھگڑے کا نتیجہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.