2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:46
بشیرقریشی ہلاکت:عالمی اداروں سے تحقیقات کرائینگے،حکومت سندھ
اے آر وائی - جسقم کے سربراہ بشیر قریشی کی وجہ موت معلوم کرنے کے لئے عالمی اداروں سے تحقیقات کی درخواست حکومت سندھ نے منظور کرلی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پندرہ رکنی بورڈ کی میڈیکل رپورٹ پر جسقم رہنماؤں کے عدم اطمینان کے بعد کیا گیا۔ جئے سندھ قومی محاذ کے رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا تھا بشیر قریشی کو زہر دے کر قتل کیا گیا۔
پندرہ رکنی ٹیم کی میڈیکل رپورٹ میں بشیر قریشی کے جسم میں فاسفورس کی مقدار زیادہ پائے جانے کا ذکر تھا۔ حکومت سندھ نے بشیر قریشی کی موت کی وجہ کا تعین اور کیمیائی اجزاء کی جانچ کے لئے عالمی تحقیقاتی اداروں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔