تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:47

کراچی: چوبیس گھنٹے میں فائرنگ اور تشدد سے 17 ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے۔چوبیس گھنٹے میں سترہ افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے۔سب سے زیادہ ہلاکتیں اورنگی ٹاؤن میں ہوئیں۔



اورنگی ٹاؤن سے دن بھر وقفے وقفے سے فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاعات آتی رہیں۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں فائرنگ سے زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا، دس نمبر کے قریب فائرنگ سے دوافراد ہلاک ہو گئے۔



اورنگی ٹاؤن قذافی چوک پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا، آٹھ نمبر پربھی فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ اورنگی ٹاؤن علی گڑھ کالونی میں پینتالیس سالہ عبدالحمیدکو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ چشتی نگر اورنگی ٹاؤن سے دو افراد کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا ۔



جمشید کوارٹر تھانے کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں بتیس سالہ عبدالغفار ہلاک ہو گیا۔ فریئر تھانے کی حدود میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والا مسرت حسین دوران علاج دم توڑگیا۔



نیو سبزی منڈی چاکر ہوٹل کے قریب گولی لگنے سے تیس سالہ بابرجاں بحق ہوگیا۔ ملیر میمن گوٹھ کے قریب سے پچیس سالہ عبدالرحمٰن کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.