2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:47
کوئٹہ: ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، 2 افراد جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک اور واقعہ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نعمان اور حسین علی کوبروری روڈ پرمائیکرو ویواسٹیشن کے قریب اس وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ موٹرسائیکل پر ہزارہ ٹاؤن سے شہر کی جانب جارہے تھے۔
ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ تحفظ عزاداری کونسل نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ واقعہ کے خلاف مشتعل افراد نے بروری روڈ اور مغربی بائی پاس کو بلاک کردیا۔