2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:47
نو مسلم خواتین کا گھوٹکی میں شاندار استقبال
اے آر وائی - پیپلزپارٹی کے ایم این اے میاں عبدالحق کے ہمراہ نو مسلم فریال شاہ،ڈاکٹر لتا اور حلیمہ بی بی کا گھوٹکی میں سندھ پنجاب بارڈر پردرگاہ بھرچونڈی شریف کے ہزاروں مریدین، پیپلزپارٹی کے کارکنان اور دینی جماعتوں کے کارکنان نے استقبال کیا۔اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے سندھ پنجاب بارڈر سے درگاہ بھرچونڈی شریف تک ریلی نکالی اور جوڑوں نے وہاں پر حاضری دی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی کے ایم این اے میاں عبدالحق نے کہا کہ آج حق اورسچ کی فتح ہوئی ہے جس کیلئے ہزاروں افراد نے ہمارا گھوٹکی میں استقبال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین کو واضح ثبوت مل گیا کہ عوام کس کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر لگائے گئے الزامات غلط ہیں جس کا ثبوت چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری ہیں جنھوں نے اپنے فیصلے میں دیا ہے،انہوں نے کہا کہ زبردستی کسی کو مسلمان نہیں کیا جاتا ۔