2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:47
لاہور:ریلی نکالنےپررانا ثناءاللہ کےخلاف قانونی کاروائی کاحکم
اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے مال روڈ پر ریلی نکالنے پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ سمیت مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز کے خلاف درخواست پر قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحیم نے منیر احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ رانا ثناءاللہ سمیت مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی نے انتیس مارچ کو لوڈشیڈنگ کے خلاف مال روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی جبکہ مال روڈ پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے اور جلسے جلوس نہیں نکالے جاسکتے لہذا عدالت رانا ثناءاللہ سمیت احتجاج کرنے والے مسلم لیگی ایم پی ایز کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔
عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد حکم دیا کہ پولیس مدعی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کرے اور اگر مقدمہ بنتا ہے تو درج کیا جائے۔