2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:47
ادکارہ سپنا اغوا کیس: پولیس سے چوبیس اپریل کو رپورٹ طلب
اے آر وائی - لاہور کی سیشن عدالت نے ادکارہ سپنا اغوا کیس میں سردار دوست محمد کھوسہ کو گرفتار نہ کرنے کےخلاف درخواست پر پولیس سے چوبیس اپریل کو رپورٹ طلب کرلی۔
اداکارہ سپنا کے والد مثل خان کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پولیس نے سپنا خان کے اغوا میں سردار دوست محمد کھوسہ اور اداکارہ کے والد اور بھائیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ۔ مثل خان ودیگرعدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر کے شامل تفتیش ہو چکے ہیں مگر دوست محمد کھوسہ نے نہ تو ضمانت کروائی ہے اور نہ ہی وہ شامل تفتیش ہورہے ہیں جبکہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس انھیں گرفتار نہیں کررہی ۔
لہذا عدالت پولیس کو حکم دے کہ دوست محمد کھوسہ کو گرفتار کیا جائے ۔ عدالت نے ڈی ایس پی ریس کورس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چوبیس اپریل کو تفصیلی رپورٹ سمیت طلب کرلیا ہے۔