2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:47
پشاور:تھانہ متنی کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق
اے آر وائی - پشاور کے نواحی علاقے تھانہ متنی کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل کردیا۔
پشاور کے نواحی علاقے ادے زئی میں تھانہ متنی کی حدود حجرے پر مسلح افرادنے رات گئے فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس اور امن لشکر کے رضاکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا اور لاشیں تھانہ متنی پہنچا دیں۔