تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:47

ڈی آئی خان:بوائز اسکول میں دھماکہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اے آر وائی - ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ ڈیرہ ٹاؤن میں بوائز اسکول میں نصب بارودی بم دھماکے کے نتیجے میں اسکول کو جزوی طور پر نقصان ہوا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



آج صبح ڈیرہ اسماعیل کے علاقہ ڈیرہ ٹاؤن میں شدت پسندوں نے بوائز اسکول کو نشانہ بنا کر دھماکے سے اڑا دیا گیا جس میں اسکول کے دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق اسکول کے مختلف حصوں میں بھی بم نصب تھے جنھیں بر وقت ناکارہ بنا دیا گیا جس کی وجہ سے اسکول کو مزید نقصان سے بچا لیا گیا۔ واضح رہے کے ڈیرہ اسماعیل خان میں شدت پسند اب تک تین اسکولوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.